ثنا کپری کی سپیشل ورلڈ اولمپکس گیمزسے وطن واپسی

ثنا کپری نے برلن گیمز میں دوڑ کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی

0 138

کراچی(شوریٰ نیوز)ثنا کپری کی سپیشل ورلڈ اولمپکس گیمزسے وطن واپسی،ثنا کپری نے برلن گیمز میں دوڑ کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی،جرمن کے شہر برلن میں سپیشل ورلڈ اولمپکس گیمز میں دوڑ کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے والی ثناء کپری اپنے گاؤں پہنچ گئی۔21سالہ ثنا کپری کا واپس پہنچجے پر بر تپاک استقبال کیا گیا ۔ثناء کپری اس سے قبل ملک گیر سطح پر ہونے والے اسپیشل بچوں کے دوڑ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں ۔اس موقع پر اعزاز حاصل کر نے والی ثناء کا کہنا تھاکہ وہ آج بہت خوش ہیں آئندہ مزید تیاری کرکے دوبارہ وہ اول پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کریں گی اس موقع ثناء کے والد خادم حسین والدہ نورالنساء اور نانی مہرالنساء نے بتایا کہ ثناء کی کامیابی سندھ اور پاکستان کی کامیابی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ،بلاول بھٹو سے مطالبہ کیاہےان کا خاندان مالی مشکلات کا شکار ہے اور ان کا تعلق سیلاب سے متاثرہ علاقے سے ہے سیلاب میں ان کا گھر بھی منہدم ہوچکا ہے لہزہ فوری طور پر گھر تعمیر کرواکر دیا جائے اور ثناء کی ذہنی صحت کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.