پاکستان کی آذر بائیجان کو پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش

0 7

پاکستان نے آذر بائیجان کو پی آئی اے یوٹیلٹی اسٹورز، بجلی ڈسکوز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی باکو میں آذر بائیجان کے وزیر معیشت سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے آذر بائیجان کو پاکستان میں پی آئی اے، یوٹیلٹی اسٹورز، بجلی ڈسکوز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان جو بین الوزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر آذر بائیجان پہنچے ہیں۔ وہ اس دوسرے کے دوران اجلاسوں میں شرکت اور حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔باکو میں آذر بائیجان کے وزیر معیشت سے ملاقات میں باہمی تجارت وتعاون، دو طرفہ تعلقات میں اضافے سمیت مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں مقامی میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ میرا دوسرا گھر اور ہمارے دلوں کے نزدیک ہے۔ آذر بائیجان حکومت سے پاکستان میں نجکاری، جی ٹو جی اور بی ٹو بی شراکت پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باکو کو پی آئی اے، زرعی ترقیاتی بینک، ڈسکوز، یوٹیلٹی اسٹورز سمیت دیگر منصوبوں کی نجکاری کے عمل میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کمیونیکیشن سیکٹر میں بھی آذربائیجان کو باہمی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے کراچی موٹر وے ایم 6 بندرگاہ کی تعمیر میں آذربائیجان حصہ لے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ایل این جی اور ’’ری نیو ایبل انرجی ” میں باہمی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ٹی، ٹیلی کام، زراعت، انرجی ودیگر شعبوں میں بھاری انوسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلیے قابل عمل اقدامات کرنا ہوں گے۔ باہمی تعاون اور دو طرفہ امور کو "جوائنٹ وینچرز” اور” ایم او یوز” سے آگے لے کر جانا ہے۔

اس موقع پر آذر بائیجان کے وزیر نے پاکستان سے باکو تک ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سے باکو ٹور ازم میں اضافہ ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.