شام: امریکی فوجی اڈے میں خوفناک دھماکہ ہر طرف دھواں ہی دھواں

0 6

شمال مشرقی شام کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں حسکہ کے جنوبی مضافاتی علاقے کے شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ بھی شامل ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ شہر الشدادی میں الجبسہ کے مزدوروں کے رہائشی کمپلیکس میں شامی فوجی مشقوں کے موقع پر انجام پایا ۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ نے بھی چار گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجی قافلے کو جو قامشلی کے مضافاتی علاقے تل الذہب کی طرف جا رہا تھا روک دیا۔

اس سلسلے میں روسی خبر رساں ادارے نے دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے میں خوفناک دھماکہ ہونے کی بھی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس امریکی فوجی اڈے سے کالا سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا گیا جبکہ امریکہ کے اس فوجی اڈے میں تعینات اینٹی ایر کرافٹ گنوں نے میزائل حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی مگر یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے مختلف غیر قانونی اڈوں اور ٹھکانوں پر بارہا حملے ہوتے رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.