عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج

0 3

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو شیئرکرنے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مقدمے کے ملزم محمد شفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم محمد شفیق کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔

عظمیٰ بخاری کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا ملزم مقدمے میں براہ راست ملوث ہے، اس کے تین اکاؤنٹس سے فیک ویڈیو شیئر ہوئی، قانون کے تحت ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں لہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کو شامل تفتیش کرکے موبائل کا فرانزک کرایا گیا تو فیک ویڈیو وائرل ہونا ثابت ہو گیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ کسی خاتون کی زندگی داؤ پر لگانے والا ملزم کیسے رعایت کامستحق ہو سکتا ہے؟ فیک ویڈیو وائرل کرکے خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.