فیصل آباد میں ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے کے تحت آزمائشی طور پر صفائی آپریشن شروع

0 3

فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت شہر بھر میں آزمائشی طور پر صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں نجی کمپنی نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے آپریشن سنھبالتے ہی فوری طور پر خاکروبوں کی تعداد میں 23 سو سے بڑھا کر 3 ہزار کر دی گئی اور شہر کے گلی کوچوں اور چوراہوں سے کوڑا کرکٹ کی صفائی کا عمل شروع کردیا۔

ڈائریکٹر ایف ڈبیلو ایم سی کہتے ہیں کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہونے کے بعد اب شہر کے علاوہ تحصلیوں میں بھی صفائی کے منظم انتظامات ہوں گے، فیصل آباد کی تحصلیوں کی مکینکل سوئیپنگ کے علاوہ سڑکیں دھلیں گی اور ہر گھر سے کوڑا اکٹھا کیا جائے گا۔

صفائی آپریشن سے متعلق شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کے آس پاس کوڑے کے ڈھیر لگے ہوتے تھے کچھ دونوں سے وہاں پر باقائدہ صفائی کا کام ہو رہا ہے، تمام لوگ یونیفارم میں کام کرتے ہیں اور بڑی دیر سے پڑا ہوا کوڑا ملبہ اور جس کی صفائی نہیں ہوتی تھی وہ بھی صفائی ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.