رہنما تحریک انصاف عاطف خان نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترامیم سے پہلے عہدوں کی پیشکش ہوئی، جس میں نے مسترد کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے بتایا آئینی ترامیم سےپہلےعہدوں کی پیشکش ہوئی میں نےانکارکردیا، اس بار تجوریوں کےمنہ کھلے تھے، بات اربوں روپے تک گئی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مجھے وزیراعلیٰ بنانےکی پیشکش ہوئی تھی، کہا گیاعلیحدہ گروپ بنالیں تو آپ وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش ہوئی، حیران ہوں وہ باتوں میں آگئے تاہم وفاداریاں بدل کر عہدے لینے والے اب گھرسےباہر نہیں نکل سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے جاری نوٹسز سے متعلق سوال پر کہا کہ میں کسی کیلئے خطرہ نہیں، بانی پی ٹی آئی جس کو عہدہ دینا چاہتے ہیں وہی ہوگا لیکن نوٹسز کی سمجھ نہیں آرہی، پارٹی دوست کہتے ہیں وزیراعلیٰ کے علم میں نہیں تھا، اب جب وزیراعلیٰ کے پی سے ملوں گا تو ہی اندازہ ہوگا ان کے علم میں تھا یا نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کوئی چاہتا ہو ان کے تعلقات خراب ہوں اور پارٹی میں اختلافات ہو، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن وکلا نے ان کو بتایا تو وہ حیران تھے، جس کے بعد بانی نے پیغام پہنچایا فکر نہ کریں، پارٹی اختلافات کو میڈیا میں بیان نہ کریں۔