پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ

0 4

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں پاکستانی روپے کی حقیقی مؤثر شرح تبادلہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے تجارتی پارٹنرز کی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی مسابقت اکتوبر میں بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں روپے کی حقیقی مؤثر شرح تبادلہ 98.6 فیصد تھی جبکہ اکتوبر میں بڑھ کر یہ شرح 100.9 فیصد ہوئی، اس طرح پاکستانی روپے کی حقیقی مؤثر شرح تبادلہ میں 2.3 انڈیکس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

ماہر معیشت خرم شہزاد کے مطابق اکتوبر میں پاکستانی روپے کی حقیقی شرح تبادلہ اپنی اصل قدر سے معمولی اوپر رہی۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدی مسابقت کو برقرار رکھنے اور درآمدات کو محدود کرنے کیلئے مانیٹری حکام کو اس شرح کو 95 فیصد سے کچھ کم رکھنا چاہیے تاکہ تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہے۔

خرم شہزاد کے مطابق اسمگلنگ کے سدباب اور مقامی کاروبار کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانے کیلئے درآمدی ٹیرف کو آزاد اور کم رکھنا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.