مکیش کمار چاؤلہ بطور وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آج حلف اٹھائیں گے

0 3

مکیش کمار چاؤلہ وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن حلف آج اٹھائیں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان سے حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں مکیش چاولہ کا بطور وزیر اضافہ ہوگیا، صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہائوس میں ہوگی۔

حلف برداری کی تقریب شام چار بجے گورنر ہائوس میں ہوگی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری مکیش چاولہ سے حلف لیں گے۔مکیش چاولہ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے، حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی شیڈول ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری صوبائی کابینہ سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔یاد رہے 2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ دوست علی راہموں کو صوبائی وزیر سے مشیر بنا دیا گیا، محمد علی ملکانی کو لائیو اسٹاک فشریز کا محکمہ دے دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ جبار خان معاون خصوصی خوراک سندھ تعینات کیے گئے۔ جنید بلند معاون خصوصی اسٹویوٹا، لعل چند کو معاون خصوصی اقلیتی امور بنا دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.