اسحٰق ڈار کی چالاکی پر پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے، مفتاح اسماعیل

0 4

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی چالاکی تھی اسی لیے پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے۔

دسمبر تک منی بجٹ کا خطرہ ٹل چکا، آئی ایم ایف پہلے اعدادوشمار کی جانچ کرے گا، آئی ایم ایف سیفٹی کے تحت پاکستان آیا انھیں ڈر تھا معاہدہ آؤٹ لائن نہ ہو جائے۔

یہ باتیں انھوں نے ایک انٹرویو میں کہیں، مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی پرائیوٹائزیشن پر توجہ ہی نہیں ہے، کہتے ہیں کہ حکومت اخراجات کم کرے گی جبکہ 22 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔حکومت کی اس وقت واحد ترجیح بس اقتدار میں رہنا ہے، زرعی ٹیکس پر توجہ نہیں دی گئی، این ایف سی پر بات تک نہیں کی گئی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایم این ایز کیلیے600 سے 700 ارب روپے الگ رکھ لیے گئے ہیں، کچھ عرصہ قبل پہلے سندھ پھر پنجاب حکومت نے گاڑیاں خریدیں، ٹیکس کا سارا بوجھ غریب عوام اور تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کو لگ رہا تھا کہ کچھ چیزیں غلط ہورہی ہیں اسی لیے پاکستان آئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.