ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

0 3

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ12.77فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ 84 لاکھ ڈالر  ریکارڈ کیا گیا۔

 

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں  پر 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اکتوبر میں 6 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیےگئے جبکہ اکتوبرمیں چاول کی برآمدات سے36کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد  زرمبادلہ آیا۔

 

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں 23.38 فیصد اضافہ ہوا، تقریباً 56ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں، سبزیوں کی 56 ہزار ٹن برآمدات سے ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔

 

سرکاری دستاویز کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 20.30 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں تقریباً 54 ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے، پھلوں کی برآمدات سے ایک ماہ میں 2کروڑ44 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، ایک مہینے میں ملکی تمباکوکی برآمدات میں سالانہ565 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6 ہزار 238 میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیا گیا۔

 

دستاویز کے مطابق ایک ماہ کےدوران تمباکو کی برآمدات سے 2کروڑ 83 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، اکتوبر میں پاکستان نے 88 ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات ایکسپورٹ کیے، ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات سے 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا، رواں مالی سال پہلے4 ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں21.73فیصد اضافہ ہوا۔

 

جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی برآمدات کاحجم 2ارب 36 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.