پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ پرنرمی کی اپیل، معاہد ہ آج متوقع

آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی فراہم کیے جانے کا امکان

0 69

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ پرنرمی کی اپیل، معاہد ہ آج متوقع،آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی فراہم کیے جانے کا امکان ،وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آج ہونے کا امکان جبکہ آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی) فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی ہے، نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی شرط رکھی گئی ہے۔ آئی ایم ایف آج ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل د ے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.