ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے پر پاکستان پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے: نوید قمر

0 2

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام پاکستان پروجیکٹس کی حمایت کرتی ہے، لیکن کسی کے فائدے کے لیے دوسرے سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

سید نوید قمر نے پیپلزپارٹی کے رہنما پیر معصوم جان سرہندی کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، دریائے سندھ پر چھ کینال منصوبے کے خلاف قومی اسمبلی سمیت حکومت سے معاملات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے فائدے کے لئے دوسرے کا نقصان ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی کو فائدہ پہنچانے کے دیگر طریقے بھی ہیں، ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد پاکستان پر منفی اثرات کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں سید نوید قمر نے کہا کہ ماضی اور حال میں بہت فرق ہے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد پاکستان پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، پاکستان ہمیشہ دنیا بھر کے ممالک سے دوستی کا خواہاں رہا ہے، آئندہ بھی دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ رکھنے کا خواہاں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.