پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟
یہ ایک مخمصہ ہے جس کا ہم سب نے کبھی نہ کبھی تجربہ کیا ہے کہ آیا نیا فون خریدنا ہے یا استعمال شدہ۔ پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے کیونکہ ملک میں اچھے اسمارٹ فون کی قیمتیں آسمانوں کو چھوتی جارہی ہیں۔
اس مضمون میں وہ رہنما اصول تحریر کریں گے جس کے ذریعے آپ پاکستان میں کوئی بھی استعمال شدہ فون خریدنے سے پہلے ضروری عوامل کو مدنظر رکھ سکتے ہیں۔
1) خریداری کا رسید
استعمال شدہ فون خریدتے وقت اس کے اصل باکس اور رسید دیکھنا ضروری ہے۔ رسید اس بات کی تصدیق کے لیے بھی ہوتی ہے کہ فون چوری کا تو نہیں ہے۔
2) فون کی باڈی پر کسی کھرونچ یا ٹوٹ پھوٹ کی اچھی طرح جانچ کریں
3) پانی سے نقصان
لوگوں کے اپنے استعمال شدہ اسمارٹ فون فروخت کرنے کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک یہ ہوتی ہے کہ انہوں نے غلطی سے فون پانی میں گرا دیا ہوتا ہے جو مرمت کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ پانی سے نقصان ہمیشہ فوری طور پر نظر نہیں آتا لیکن اسے چیک کرنے کے چند طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر فون آن ہے لیکن چارجنگ نہیں دکھاتا تو یہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پانی نے بیٹری کو نقصان پہنچایا ہے۔
4) فون کے ساتھ ملنے والی دیگر بنیادی اشیا نہ بھولیں
ان اشیا میں نیا چارجر، کیس یا اسکرین پروٹیکٹر جیسی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ اگر یہ فراہم نہیں کیا گیا ہے تو فون کی قیمت کم کرنے کے لیے بات چیت کریں۔
5) فون کی سکرین کو اچھی طرح سے چیک کریں
آپ فون پر بالکل سفید بیک گراؤنڈ والی اسکرین کھول کر اسکرین چیک کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اسکرین پر پیلے رنگت یا warmth ڈسپلے زیادہ نمایاں نظر آئے تو جان لیں کہ یہ اصل سکرین ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اسکرین اصلی نہیں۔
6) بیٹری کی زیادہ سے زیادہ کپیسیٹی
اگر آپ ایسا فون خرید رہے ہیں جس میں بیٹری نہیں نکلتی تو اپنے فون سے کیمرہ کھولیں اور ‘برسٹ’ موڈ کو منتخب کریں۔ ‘برسٹ موڈ’ سے بہت ساری تصاویر لیں اور اگر آپ کو بیٹری جلدی ختم ہونے کا تجربہ ہو تو بیٹری خراب ہے۔
7) ہیڈ فون جیک، مائیک اور اسپیکر کو چیک کریں
8) سم اور میموری سلاٹ چیک کریں
9) کیمرہ
اگر آپ کو کیمرے کے لینس پر کوئی خراش یا دھول نظر آتی ہے تو وہ فون نہ خریدیں کیونکہ یہ آپ کو کبھی بھی اچھی معیاری تصویر نہیں دے گا۔
10) فون کی بیرونی کیسنگ کا جائزہ لیں
اگر دکاندار آپ کو بتائے کہ فون پہلے ہی کھل چکا ہے تو ہمیشہ فون پر کیا ہوا کام کے بارے میں پوچھیں۔ اگر motherboard پر کچھ کام کیا گیا ہے تو آپ وہ فون کبھی نہیں خریدیں۔