کارلوس الکاراز نے کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہسپانوی کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلے میں الیکس ڈی مینور کو شکست دی

0 101

لندن(شوریٰ نیوز)کارلوس الکاراز نے کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، ہسپانوی کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلے میں الیکس ڈی مینور کو شکست دی، سپین کے نامور ٹینس سٹاراور عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 20 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلین حریف ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کیریئر کا پہلا گراس کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اے ٹی پی کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت اور مشہور شہر لندن میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملا ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے 20 سالہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کارلوس الکاراز نے نہ صرف گراس کورٹ پر اپنا پہلا ٹائٹل جیتا بلکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں سربین ٹینس سٹار سے دوبارہ پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ اس فتح کے بعد کارلوس الکاراز رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ٹاپ سیڈ بھی ہوں گے۔ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 جولائی سے شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.