پیکڈ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مخالفت کردی گئی

جوسز سیکٹر سے وابستہ پھلوں کے کاشت کار اور انڈسٹری متاثرہوں گے

0 64

کراچی(شوریٰ نیوز) پیکڈ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مخالفت کردی گئی،جوسز سیکٹر سے وابستہ پھلوں کے کاشت کار اور انڈسٹری متاثرہوں گے ،فروٹ جوسز انڈسٹری کے اتحاد نے پیکڈ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کی مخالفت کردی۔فروٹ جوسز انڈسٹری کے اتحاد نے پیکڈ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے مالی بجٹ 2023-24 میں وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گئے ٹیکسیشن اقدامات میں انڈسٹری کو کاربونیٹڈ مشروبات کے ساتھ جوڑنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔پہلے سے موجود فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنا اور 18 فیصد کے اضافی جی ایس ٹی سے نہ صرف شعبہ کی ترقی رک جائے گی بلکہ دیہی معیشت پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جس سے جوسز سیکٹر سے وابستہ پھلوں کے کاشت کاروں اور انڈسٹری متاثرہوں گے اور حکومت کے مجموعی محاصل میں کمی ہوگی۔اس سے قبل 10 فیصد کے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ سے انڈسٹری کی فروخت 2023میں 43 بلین روپے ہوئی جوانڈسٹری کی شرح نمو کے حساب سے 70بلین روپے تک بڑھنی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.