کوئٹہ (شوریٰ نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے سابق صدر ممتاز قوم دوست ترقی پسند سیاستدان مختیار باچا کے گھر جاکر ان کی عیادت کی جوکہ علالت کے باعث فراش ہیں ، اس موقع پر سیاسی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باچا جی سیاسی کارکنوں کا سرمایہ ہے جس کی ساری جدوجہد مظلوم عوام کے لیئے ہے نیشنل پارٹی سے ان کی رفاقت تین دہاہیوں پر محیط ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی تمام مظلوم طبقات کی اور محکوم اقوام کی وہ واحد جماعت کے جس کی قیادت لکھے پڑھے سیاسی کارکن کررہے ہیں اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اب وقت ہے کہ مجموعی عوام کو بالادست طبقات کے چنگل سے نکل نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر سیاسی فکری نظریاتی سیاست کو آگے بڑھا کر قومی جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھاہیں ۔