پام آئل کی درآمدات بڑھ گئیں،، سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام

تجارتی خسارے میں کمی، ٹرانسپورٹ گروپ میں 17 فیصد نمو ریکارڈ

0 85

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پام آئل کی درآمدات بڑھ گئیں،، سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام،تجارتی خسارے میں کمی، ٹرانسپورٹ گروپ میں 17 فیصد نمو ریکارڈ ، پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 3.172 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں4 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال پام آئل کی درآمدات پر3.059 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، مئی میں پام آئل کی درآمدات پر327.70 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، جو اپریل میں217.87 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 265.21 ملین ڈالر تھا، مالی سال2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.151 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.