اسٹیٹ بینک نے فنکا مائیکروفنانس بینک کے 94.8 فیصد حصص کی فروخت کی اجازت دے دی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری مکتوب میں ٹی پی ایل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور فن ٹیک کمپنی ابھی پر مشتمل کنسورشیم گروپ کو فنکا مائیکروفنانس بینک کے 94.8 فیصد حصص خریداری کی منظوری دیدی ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حصص خریداری کے معاہدے پر حتمی عملدرآمد اسٹیٹ بینک کے قواعد وضوابط اور ملکی قوانین کی تکیمل سے مشروط ہے جس کو مکمل کرنے کے لیے ٹی پی ایل اور ابھی کنسورشیم تمام ریگولیٹری اور قانونی ضا بطے پورے کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ٹی پی ایل اور ابھی نے مشترکہ طور پر فنکا مائیکرو فنانس بینک کے اکثریتی حصص کی خریداری کے لیے ستمبر 2024 کو معاہدہ کیا تھا۔