پی آئی اے، فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
پائلٹس کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردےدیا گیا
کراچی(شوریٰ نیوز) پی آئی اے، فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا،پائلٹس کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردےدیا گیا ،آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیااربوں روپے خسارے میں جانے والی پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔قومی ایئرلائن انتظامیہ کے ایڈمن آرڈر کے مطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردیا گیا ہے، 10 سال تک سروس والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان،20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ جبکہ 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا۔