ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں فضائی آلودگی (سموگ) سے نمٹنے کیلئے ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں خراب ایئر کوالٹی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام شاپنگ مالز کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبے کے تمام کمرشل پلازے بھی ایئر پیوریفائررز لگائیں گے، ایئر پیوریفائررز کی تعداد مناسب اور معقول نوعیت کی ہونی چاہیے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ شاپنگ مالز اور کمرشل پلازے گاہکوں کیلئے صاف ہوا کی فراہمی یقینی بنائیں۔