بانی پی ٹی آئی اس خواب سے نکلیں جو انہوں نے اپنے لیے بُن لیا ہے: حسین حقانی

0 7

بانی پی ٹی آئی کے دعوؤں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان کچے ہیں، ٹرمپ کے نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ بانی پی ٹی آئی اُس خواب سے نکلیں جو انہوں نے اپنے لیے بُن لیا ہے، اگر اُن کے کان کچے ہیں اور لوگ آ کر اُن کے کان بھر دیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکی صدر بھی کسی کے کان بھرنے سے پالیسی بنائیں گے۔

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ امریکی صدر کسی اور کے کہنے پر اپنی پالیسی نہیں بناتے۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ نہ پہلے کبھی لابسٹ تھا، نہ اب ہوں، اگر ہوتا تو اس وقت پی ٹی آئی سے بہت زیادہ پیسے لیکر اُن کو اس کام پر لگایا ہوا ہوتا کہ تمھارا سب کام ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.