مومنین کو ایک دوسرے کا معاون و مددگار ہونا چاہیے، آیت اللہ یعقوبی

0 7

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اتحاد بین المؤمنین وقت کی اہم ضرورت ہےاورمومنین کو ایک دوسرے کا معاون و مددگار ہونا چاہیے، مومنین کے درمیان اتحاد کا مقصد صرف سیاسی یا اجتماعی مسائل کے حل تک محدود نہیں بلکہ اس کا تعلق ایمان، اخلاق، اور اجتماعی ذمہ داریوں سے بھی ہے۔ قرآن و حدیث میں مومنین کو ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ اور محبت کا درس دیا گیا۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اسلام نے مومنین کو ایک جسم کی طرح ہونے کی مثال دی جہاں اگر ایک حصّہ تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا جسم اس کی تکلیف میں شریک ہو جاتا ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے دکھ اور تکالیف کو سمجھنا چاہیے تاکہ ہم ایک دوسرے کے مددگار بن سکیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مومنین کو ایک دوسرے کے نظریات اور ثقافتوں کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ ایک دوسرے کےدرمیان ہم آہنگی پیدا ہو۔آپس میں اتحاد سے اجتماعی طور پر ایک مضبوط امت تشکیل پاتی اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہوسکتی ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ جب تمام مومنین ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں تو وہ ایک بڑی سیاسی قوت بن جاتے ہیں، جس سے ان کے مسائل حل ہونے کے امکانات اور دشمن سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ جب مومنین اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر باہمی تعاون و محبت کے ساتھ کام کرتے ہیں تو معاشرتی استحکام اور خوشحالی ممکن ہوتی ہے۔اس وقت جہاں دنیا بھر میں مومنین کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تو وہ اتحاد کے ذریعے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حیثیت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ تمام مومنین کو آئمہ طاہرین علیھم السلام کی زندگیوں سے استفادہ کرتے ہوئے اُن کے اصحاب نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کیساتھ معاون اور مددگار رہنا چاہیے تاکہ خوشنودی خدا کا حصول ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.