شہداالاقصی ہسپتال میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک
جارح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
فلسطین الیوم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق شہدا الاقصی ہسپتال میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ریسکیو فورسز زخمیوں کو خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الھوا علاقے میں فلسطینیوں کے مکانات پر بمباری کی ہے ۔ اسی طرح غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر پر ڈرون حملوں میں بھی متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطین الیوم نیٹ ورک کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مرکزی غزہ میں واقع البریج کیمپ میں فلسطینی شہریوں پر حملے میں کم از کم چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے مشرق علاقے پر بھی توپ خانے کے حملے جاری ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شہدا الاقصی ہسپتال میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ریسکیو فورسز زخمیوں کو خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
صہیونی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی علاقوں کو مسمار کردیا۔ صیہونی فوج کے فضائی حملے شمالی غزہ میں واقع بیت لاہیا پر بھی جاری ہیں ۔