حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اینٹیلیجنس مرکز پر راکٹ حملہ، 11 زخمی

0 11

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلیجنس مرکز پرمتعدد راکٹ داغ دئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کی جانب سے تل ابیب کے مضافات میں اسرائیل کے 8200  ملٹری انٹیلیجنس یونٹ کے گلیلوٹ فوجی مرکز پر بیک وقت کئی راکٹ داغے گئے۔راکٹ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا بیان میں کہنا ہے کہ لبنان سے مشتبہ فضائی اہداف کی آمد کے بعد سائرن بجا دیئے گئے اور ایک جاری واقعے میں اہداف پر نگاہ رکھی گئی۔ حزب اللہ اکثر اسرائیلی علاقوں میں راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے کئی بار گلیلوٹ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

حزب اللہ نے راکٹ حملے میں اسرائیل کے شمال میں واقع علاقوں بالخصوص صفد پر بیک وقت کئی راکٹ فائر کیے۔ یہ علاقہ باار بارحزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.