نون لیگ کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم نہیں آرہی البتہ کچھ ایکٹ لائے جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد کچھ ابہام ہے جسے دور کرنے کیلئے جمعے کو کچھ ایکٹ سادہ اکثریت سے پاس کروائے جائیں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم ضرور لائے گی کیونکہ 26 ویں آئینی ترمیم کا ان کا اصل مقصد پورا نہیں ہوا۔