چمن:کوہ سلیمان میں چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانےکی کوششیں جاری

0 28

 

چمن  میں کوہ  سلیمان  میں  چلغوزے کے  جنگلات میں  لگی  آگ  بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دونوں اطراف میں واقع چلغوزے کے جنگلات میں گزشتہ رات کو آگ لگی تھی۔ آگ  بجھانے کے لیے خیبر پختونخوا  سے  ریسکیو  ٹیمیں بھی حصہ  لے رہی ہیں ۔

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق  ڈی آئی خان کی حدود میں درازندہ  پہاڑی  سلسلے  زیادہ  متاثر  ہو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی 16 رکنی فائر فائٹرز  ٹیم  ریسکیو کارروائی میں مصروف  ہے۔ آگ پر قابو  پانےکے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق ہیلی کاپٹر کی مدد سے فائر فائٹرز کو  بالائی مقامات تک رسائی ممکن بنائیں گے۔کوہ سلیمان کے قبائل اور لیویز  فورس ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی کر  رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.