چیئرمین پی سی بی نے رضوان اور سلمان کو کامیابی کا نسخہ بتادیا
متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے، محسن نقوی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغاز کو کامیابی کا نسخہ بتادیا۔
محسن نقوی نے آسٹریلیا روانگی سے قبل نو منتخب کپتان محمد رضوان اور انکے نائب سلمان علی آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں، امید ہے کہ قومی کرکٹرز دورے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے گرین شرٹس کا مورال بلند کریں گے۔