سپینش فٹ بال لیگ، 2نومبر کو مزید 4 میچز کا فیصلہ ہوگا
ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں تین دن آرام کے بعد 2 نومبر کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔
پہلا میچ الاویز اور میلورکاکی ٹیموں کے درمیان مینڈیزوروزا، ویٹوریاگاسٹیزمیں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ اوساسونا اور ریال ویلاڈولڈکی ٹیموں کے درمیان ای ایل صدر ، پامپلونا میں کھیلا جائے گا۔
تیسرے میچ میں گیرونا اور لیگینس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ میونسپل ڈی مونٹیلیوی، گیرونا میں کھیلا جائے گا2 نومبر کو چوتھا اور آخری میچ ویلریال اور ریو ویلیکانو کی ٹیموں کے درمیان ویلریال میں کھیلا جائے گا