دو طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ، ہلاکتیں

0 4

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے، جس کے باعث 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقائی پولیس نے سڈنی میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

علاقائی پولیس کے مطابق دو طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد ایک جنگل میں جا گرے اس المناک حادثے میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی جانب سے مبینہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل مشرقی سوڈان کی ریاست گدارف میں طیارے اور رکشے کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کی ریاست گدارف میں ایک کیڑے مار اسپرے کرنے والا ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران مال بردار رکشے سے ٹکرا گیا۔

سوڈانی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد ی جارہی ہے۔ حادثے میں طیارے کا یوکرینی پائلٹ اس کا معاون پائلٹ اور رکشا ڈرائیور محفوظ رہے

طیارے کے کپتان سلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا کہ جب میں نے دیکھا کہ اچانک ایک رکشہ طیارے کی لینڈنگ پٹی میں داخل ہوگیا۔

طیارے کے عملے میں شامل تین افراد کی جان بچ گئی جبکہ طیارے کے پروں اورباڈی کو نقصان پہنچا، کپتان سلیمان نے مزید کہا کہ تمام ہلاکتیں رکشے میں موجود افراد کی ہوئی ہیں جس میں حادثے کے وقت 15 افراد سوار تھے جو فصل کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.