جیل میں دیئےگئےکھانے سے عمران خان کو الٹیاں ہوئیں، علیمہ خان

0 37

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، انہیں دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سے مل کے صبر آگیا ہے، عمران خان نے بتایا ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

علیمہ خان کے مطابق 3 اکتوبر سے عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار ٹی وی سب بند کردیا گیا تھا، عمران خان کو دیے جانے والےکھانے سے انہیں الٹیاں ہوئی ہیں۔

علیمہ خان نے یہ الزام بھی لگایا کہ تین ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.