خلیجی ممالک کو جوڑنے والے بڑے منصوبے کی منظوری

0 23

گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق جی سی سی ممالک کے درمیان ریلوے لائن منصوبے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو جائے گا اور جی سی سی ممالک وزرائے ٹرانسپورت نے منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوم منصوبے کے علاوہ یہ خطے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر 250 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے مطابق ریلوے لائن کویت سے سعودی عرب، پھر بحرین، قطر اور آخر میں امارات سے ہوتی عمان تک پہنچے گی۔

اس منصوبے میں ریلوے کا پہلا مرحلہ صرف سامان کی منتقلی کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مسافروں ٹرینیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل پر اس کے ذریعہ سالانہ 95 ملین ٹن سامان کے علاوہ 8 ملین مسافروں کی جی سی سی ممالک کے درمیان آمدورفت ہو سکے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.