افغانستان اے نے ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

0 20

افغانستان اے نے ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ جیت لیا۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے فائنل میچ میں افغانستان اے نے سری لنکا اے کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

سری لنکا اے نے پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان اے کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا اے نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 133 رنز بنائے۔

سری لنکا اے کے سہان آراچیکے ناٹ آؤٹ 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان اے کے بلال سمیع نے 3 اور غضنفر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

134 رنز کا ہدف افغانستان اے نے 18.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

افغانستان اے کی جانب سے صدیق اللہ نے 55 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صدیق اللہ کی اننگز میں ایک چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ کریم جنت نے 33 ، درویش رسولی نے 24 اور محمد اسحاق نے 16 رنز بنائے۔

سری لنکا اے کے سہان، دوشان ہیمانتھا اور ایشان ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.