جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

0 4

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ گیری کرسٹن کے استعفےکے بعد نئےکوچ پر مشاورت کی گئی ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، وہ بھی ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویےکو دیکھتے ہوئے نئےکوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔

کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلیسپی نے انکار کیا تو ہیڈ کوچ کے لیے پی سی بی مینٹور ثقلین مشتاق کا نام سامنے آسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.