وکلاء کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں تو یہ شرمناک ٹرائل ہے، شعیب شاہین

0 19

27ویں ترمیم کے ڈراوے دینے والے ہم سمجھتے ہیں آپ کی یہ حرکتیں اب نہیں چلیں گی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وکلاء کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں تو یہ شرمناک ٹرائل ہے.

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن بعد عدالت بلایا گیا ہے اور ریفرنس کی کارروائی شروع ہوگئی، عدالت کے ایک سے زائد آرڈر موجود ہیں، اس کے باوجود جیل کے اندر بھیج کر واپس بلایا گیا، کنٹرولنگ اتھارٹی کو کیا تکلیف ہے وہ ہی بتاسکیں گے، ان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کو جانے کی اجازت نہیں تو یہ ایک شیمنگ ٹرائیل ہے مگر ہم سجھتے ہیں کہ اب انصاف کا نظام بہتر ہوگا، قاضی فائز عیسیٰ نے دیواروں پر لکھوانے کے لیے 12کروڑ روپے لگوا دیئے تم بھگتو گے اس جہان میں اور اگلے جہان میں بھی انشاءاللہ ظالم منصفوں کا بھی احتساب ہوگا، کبوتر اڑانے والا قاضی فائز کے آنے کے بعد آیا اور فراڈ الیکشن میں شامل ہوا اور قاضی فائز کے جانے کے ساتھ ہی واپس چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، 27ویں ترمیم کے ڈراوے دیتے ہیں ہم سمجھتے ہیں آپ کی یہ حرکتیں اب نہیں چلیں گی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی میں دو ججز کو شامل کیا اس عمل کو اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.