اسرائیلی حملے کے اشارے چند گھنٹے پہلے ہی مل گئے تھے: ایران

0 4

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے اسرائیل کے حملے سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں اشارے موصول ہوگئے تھے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا جب حملہ ہوا تو ایران ضروری اقدامات کر چکا تھا، ہم فوجی حکام سے رابطے میں تھے اور مختلف فریقین کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ بھی کیا لیکن اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکشیئس کے مطابق اسرائیل نے اپنے حملے سے قبل ایران کو پیغام بھیجا اور اسے کسی جوابی کارروائی کے خلاف خبردار کیا تھا۔

اسرائیل کے حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے الجزائر، چین اور روس کے تعاون سے کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا جس میں ایران کے چار فوجی ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پاسداران انقلاب کےکم از کم 3 میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے تہران کےقریب امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ایس300 ڈیفنس کو نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرونز نے تہران کے مضافات میں پارچن ملٹری بیس کوبھی نشانہ بنایا، تہران میں ڈرون فیکٹر ی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.