آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے،پی ٹی آئی رہنما

0 4

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟

فیصل چوہدری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے اتفاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا تاہم انہوں وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات میں 27 ویں ترمیم سے متعلق اتفاق رائے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.