لاہور: محکمہ تعلیم کا اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ کیلئے سکیورٹی اداروں کی خدمات لینےکا فیصلہ

0 44

لاہور: محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ ( ٹی این اے) ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے سکیورٹی اداروں کی خدمات لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بعض عناصر ایجوکیٹرز کو ڈرانے دھمکانے اور خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

مراسلے کے مطابق یہ عناصر اساتذہ کو ڈرا دھمکا کر ٹی این اے ٹیسٹ دینے سے روک رہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی کمشنر سینٹرز میں سکیورٹی یقنی بنانے اور اساتذہ کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ اساتذہ کو تحفظ دینےکے لیےکیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.