ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 29جون کو ہوگی

حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا

0 128

کراچی(شوریٰ نیوز)ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.