ایران نے اسرائیلی میزائل حملے ناکام بنانے کی ویڈیو جاری کردی

0 4

 

ایران نے اسرائیلی میزائل حملے ناکام بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔

 

اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت شیراز اور کرج شہر میں فضائی حملے کیے۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کرلی ہے، ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا۔

 

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا۔

 

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر ایرانی ائیر ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام میں کئی فوجی مقامات پر حملے کیے، اسرائیل کے حملے فضائی دفاعی نظام کے ذریعےکامیابی سے ناکام بنائے گئے، صیہونی جارحیت کے نتیجے میں کئی مقامات پر محدود پیمانے پر نقصانات ہوئے۔

 

ادھر ایران کی جانب سے اسرائیلی میزائل حملے ناکام بنانےکی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.