پی ایس ایکس میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر بند

0 5

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 90 ہزار 593 کی بلند ترین سطح بنا کر 89 ہزار 993 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار 47 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری دن میں ھنڈریڈ انڈیکس 1219 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 89 ہزار 373 رہی۔

بازار میں آج 69 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے 37 ارب 87 کروڑ روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 97 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 689 ارب روپے ہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس کا اختتام 1143 پوائنٹس کے ساتھ 90 ہزار 89 پوائنٹس پر ہوا۔

انڈیکس نے پہلے سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح 90 ہزار 180 پوائنٹس بنائی اور 34 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسرے سیشن میں بھی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1632 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 593 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مارکیٹ 88 ہزار 945 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.