سرکاری اراضی پر مسجد تعمیر، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی نااہلی کا دعویٰ مسترد

0 4

لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سرکاری اراضی پر مسجد تعمیر کے معاملے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس سلطان تنویر نے سماعت کی ۔ لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے ایک سو گیارہ سے پی ٹی آئی امیدوار ارشد ساہی کی کامیابی کے خلاف ن لیگ برجیس طاہرکی درخواست مسترد کی۔

ن لیگی امیدوار برجیس طاہر کے وکیل پیر کلیم نے مؤقف اختیار کیا کہ کامیاب امیدوار قرار پانے والے امیدوارارشد ساہی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کامیاب قرار پانے والے امیدوار نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر مسجد تعمیر کررکھی ہے، ٹربیونل ارشد ساہی کی کامیابی کے نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ارشد ساہی کےوکیل نے دلائل دئیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار پچاس ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیتے ہیں، درخواست گزار کےالزامات بے بنیاد ہیں۔

بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی امیدوار ارشد ساہی کی کامیابی کے خلاف ن لیگ برجیس طاہرکی درخواست مسترد کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.