پاکستانی ٹیم پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
پاکستان نے بنگلہ دیش کو 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے ہراکر کامیابی پائی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستانی ٹیم پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے ہراکر کامیابی پائی،پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ مالدیپ میں جاری بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے ہراکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی، پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 15 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس حاصل کئے، دوسرے کوارٹر میں بنگلا دیش تھوڑا بہتر کھیلا اور اس کے اختتام پر اسکور اپنے حق میں 34-37 کرلیا تاہم تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے پھر کم بیک کیا۔بنگلادیش تیسرے کوارٹر میں صرف 7 پوائنٹس لے سکا جبکہ پاکستان نے مزید 22 پوائنٹس حاصل کیے اور برتری کو 44-56 کردیا۔آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں میں زبردست مقابلہ ہوا لیکن بنگلا دیش اپنا خسارا کم نہ کرسکا یوں پاکستان نے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔پاکستان کے زین الحسن خان اور محمد عمیر جان نے 19، 19جبکہ عبدالوہاب نے 16 اور ضیاء الرحمان نے 11 ،شہباز علی، عمیر اور ضیا نے تین تین 3 پوائنٹس سکورکئے۔