جنوبی کوریا: نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا

0 4

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کے درالحکومت سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی چڑھائی کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد سیئول میں اسرائیلی سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوئے، سفارتخانے کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے سفارت خانہ بند تھا، واقعے میں کسی بھی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.