فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی

0 6

افغانستان، نیپال اور مالدیپ نے کئی درجے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان سے کم وسائل رکھنے والی ٹیمیں آگے نکل گئیں۔

افغانستان،نیپال اور مالدیپ نے کئی درجے پاکستان کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد 198ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

روایتی حریف بھارت کا 150واں نمبر ہے جبکہ افغانستان کی پوزیشن 151 ہے، مالدیپ 163، نیپال 176 پر موجود ہے۔

فیفا رینکنگ میں سرفہرست ارجنٹائن کی بادشاہت برقرار ہے، فرانس کی ٹیم کا دوسرا نمبر ہے، اسپین تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے، 3 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کی ٹیم کی پانچویں نمبر پر ہے۔

خواتین کی عالمی درجہ بندی میں امریکہ ٹاپ پر ہے۔انگلینڈ کا دوسرا اور سپین کا تیسرا نمبر ہے، ویمنز کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 158واں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.