چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کل بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کازلسٹ جاری نہیں

0 3

وکیل کی جانب سے آخری روز نیک خواہشات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جواب،زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی

وکیل کی جانب سے آخری روز نیک خواہشات پر چیف جسٹس فائز نے مختصر جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

سپریم کورٹ میں وکیل کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر چیف جسٹس قاضی فائز نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز تھا۔ عدالتی عملے کے مطابق چیف جسٹس کے کل بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کازلسٹ جاری نہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے آج 10 مقدمات کی سماعت کی جن میں سے 4 مقدمات کے فیصلے کیے اور 6 کو ملتوی کیا۔

وکیل فاروق ملک نے چیف جسٹس سے کہا کہ سر آج آپ کا اخری دن ہے، آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جمعے کےلیے جاری کردہ ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے۔ صبح ساڑھے 10 بجے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے فل کورٹ ریفرنس ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.