کراچی ، درجہ حرارت 40 ڈگری چھونے کا امکان

0 5

جمعے کو درجہ حرارت 39 اور ہفتے کو 38 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان، تین دن موسم گرم اور خشک رہے گا

شہر قائد میں سورج آج برسانے لگا جب کہ درجہ حرارت کے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے جب کہ جمعہ کے روز 39 اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران نمی کا تناسب 20 تا 30 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت جتنی ہی محسوس ہوگی۔ دن کے پہلے نصف کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مغرب(بلوچستان)کی جانب سے رہے گی۔

دیہی سندھ کے اضلاع سجاول، ٹھٹھہ،عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی درجہ حرارت 37 تا 39 ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.