آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان

0 6

انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کو تین سال میں 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، فوری طور پر 269 ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ کی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو تین سال کیلئے کموڈٹی فنانسکنگ فراہم کرنے مالی معاونت پر آئی ایف ٹی سی سے تشکر کا اظہا کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امور ایمی ہولمین سے بھی ملاقات کی۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک،امریکا اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے زراعت، آئی ٹی، توانائی، اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی اور امریکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں-

انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مضبوط ہو رہا ہے اور ترسیلات میں بہتری آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.