لبنان: اسرائیل کا حزب اللہ کے مزید تین مقامی کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ

0 4

 

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 3 مقامی کمانڈرز  اور 70 کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 

سی این این کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران لبنان پر جاری شدید بمباری کے دوران حزب اللہ کے 3کمانڈرزکو شہید کردیا گیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کے مطابق بمباری کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈرز جنوبی لبنان کے علاقوں میں تعینات تھے، تینوں کمانڈرز اسرائیلی شہریوں پر متعدد راکٹ اور میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے۔

 

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 2 روز میں جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حزب اللہ کے تقریباً 70 کارکن شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم حزب اللہ نے اپنے کمانڈرز کی شہادت پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈرز اور اہلکاروں کو شہید کردیا ہے جن میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ  اور قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.