اوباما احمق شخص، ملک تقسیم کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ کا الزام

0 6

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں احمق شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

سابق امریکی صدر کی ٹرمپ کی یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوباما نے سوئنگ ریاستوں میں نائب صدر کی حمایت کے لئے کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک حقیقی بیوقوف شخص ہے کیونکہ میں نے اسے پچھلی دوبار میں کملا ہیرس کے لئے مہم چلاتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2016ء میں اوباما نے انتخابات میں اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت میں مہم چلائی تھی جو بالآخر میں نے جیت لی تھی۔

واضح رہے کہ اوباما نے حالیہ ہفتوں میں نیواڈا، پنسلوانیا اور ایریزونا میں ہیرس اور دیگر ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت کی مہمات میں حصہ لیا ہے، وہ منگل کو وسکونسن اور مشی گن میں نمودار ہوئے، جمعرات کو جارجیا میں ایک ریلی میں نائب صدر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.