حملوں کا خطرہ: اسرائیل کی اپنے شہریوں کو فوری سری لنکا چھوڑنے کی ہدایت

0 6

اسرائیل نے سیاحوں پر حملوں کے خطرے کے باعث اپنے شہریوں کو فوری طور پر سری لنکا چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سکیورٹی کی طرف سے اپنے سری لنکا میں موجود شہریوں کو یہ الرٹ اس لیے جاری کیا گیا ہے کہ وہ خود کو سیاحتی علاقوں اور سمندر کناروں سے دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے دور کر لیں، خصوصاً سری لنکا کے خلیج اروگم کے ساحلی علاقے اور جنوبی و مغربی سری لنکا میں زیادہ احتیاط کریں اور ان علاقوں کو چھوڑ دیں۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جاری ایک سال سے زائد عرصے سے جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی شہری امریکہ و یورپ سمیت سخت مشکلات میں گھر گئے تھے اور متعلقہ ملکوں کو ان کی سکیورٹی کے لئے اضافی انتظامات پر اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے تھے۔

تاہم پہلا موقع ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لئے جنوبی ایشیا کے ایک ملک میں اس طرح کا تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔

ادھر اسرائیل کے اندر بھی حزب اللہ کی طرف سے آئے روز ہونے والے حملوں کے بعد اسرائیلی شہریوں میں غیر معمولی خوف ہے، خصوصاً وزیراعظم نیتن یاہو کی ان میزائل حملوں کے دوران بھاگتے ہوئے سامنے آنے کی فوٹیج نے اسرائیلی شہریوں کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.